مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے خلاف اپنی طے کردہ حکمت عملی محاصرے کے جواب میں محاصرہ اور شدت کے جواب میں شدت کے تحت جمعرات کی صبح سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر نئے حملے کیے۔
عدن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت سے وابستہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انصار اللہ نے تعز صوبے کے بندرگاہی شہر المخا میں حضرت صسعودی عرب سے وابستہ فورسز کے ٹھکانوں پر متعدد میزائل داغے۔
رپورٹ کے مطابق تحت یمنی مسلح افواج نے صوبہ اِب کے علاقے جبل بعدان سے المخا بندرگاہ کی جانب کم از کم 14 بیلسٹک میزائل فائر کیے۔
دوسری جانب انصار اللہ کے سرکاری ذرائع نے تاحال ان حملوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یمن کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف محاصرے کے جواب میں محاصرہ اور شدت کے جواب میں شدت کی پالیسی اختیار کیے جانے کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ اس دوران سعودی تنصیبات اور یمن کے اندر سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران بھی سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے متعدد اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں جنگجوؤں کے ہلاک ہونے اور سعودی حمایت یافتہ فوجی سازوسامان کی تباہی کی خبریں ملی ہیں۔
آپ کا تبصرہ